بی آر ٹی پشاورکی 30 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں

ویب ڈیسک (پشاور)بی آر ٹی پشاور کی 30 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں۔ ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق 30 نئی بسوں میں سے متعدد پشاور کہ لئے روانہ کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات، صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری کی ضمانت خارج

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق نئی بسیں 18 میٹر کی ڈیزل ہائبریڈ ٹیکنالوجی کی حامل ہیں نئی بسوں سے بی آر ٹی کو مزید تقویت ملے گی نئی بسوں کو ایکسپریس روٹ سمیت دیگر روٹس پر بھی چلایا جائے گا۔ بی آر ٹی پشاور میں بسوں کی مجموعی تعداد 158 ہوجائے گی۔ شہریوں کو نئی بسوں سے مزید سہولت میسر آسکے گی۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤکیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں توسیع، استثنیٰ بھی منظور