from the trumpet shaped protrusion at the centre of a daffodil or narcissus to a part of a cornice with a vertical face to the most popular shape of chandeliers corona has long been an acceptable part of

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی تیسری لہر بدستور بے قابو

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر، پشاور کے بڑے ہسپتالوں پر کورونا مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا، بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی کمی کا خدشہ، خیبر ٹیچنگ ہسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مجموعی طور پر476 مریض داخل۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 145 مریض داخل، 30 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

ایچ ایم سی میں کورونا کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر کی گنجائش ختم۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کےلئے صرف 4 بیڈ رہ گئے۔

کے ٹی ایچ میں 102 مریض زیر علاج،1 مریض وینٹی لیٹر پر جبکہ 27 آکسیجن پر ہیں۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 229 تک پہنچ گئی، 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کورونا ہسپتال میں تبدیل، مجموعی طور پر 500 بیڈز کورونا کے مریضوں کےلئے مختص، ایچ ایم سی میں کورونا کے مریضوں کےلئے 154 اور کے ٹی ایچ میں 106 بیڈز مختص ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ