47 new corona positive cases in Assam raised COVID 19 tally 1877

اسلام آباد:کورونا کی تشویشناک صورتحال ،عالمی وبابچوں کیلئےروزبہ روزخطرناک ہونےلگی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)عالمی وبا بچوں کیلئے روز بہ روز خطرناک ہونے لگی،اسلام آبادمیں 24گھنٹوں میں نومولود سے10سال عمرکے 93 بچوں میں کوروناکی تصدیق ہوئی ہے۔

‏دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے شکار بچوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 407 ہوگئی،11 سال سے 20 سال کے مزید 61 نوجوانوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

‏رپورٹ کےمطابق 24 گھنٹوں میں 21سے30سال کے 116جبکہ 31 سے45 سال کے 200 اور 46 سال سے 60 سال کی عمر کے 116 شہریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 61 سے 80 سال کے مزید 67 افراد 81سال سےزائدعمرکے 6 افرادکورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر سرزنش کی،شیر افضل

‏24گھنٹوں میں دیہی علاقوں کی نسبت شہری علاقوں میں کورونامثبت کیسززیادہ رپورٹ ہوئے ہیں ‏اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے 283 جبکہ شہری علاقوں 376 سےکیس رپورٹ ہوئےہیں جن میں 355 مردوں اور 304 خواتین شامل ہیں۔