as 172

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں2 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک(اسلام آباد )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں2 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے ۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری موصول کر لی ۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن حکام سمری میں پٹرول 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارشکی گئی ۔

مزید پڑھیں:  رستم میں مستورات تنازعے پرفائرنگ سے ایک شخص قتل

پٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کی تجویزکی گئی ، اوگرا سمری میں پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویزکی گئی ہے ۔قیمتوں میں کمی 15 دن کیلئے تجویز کی گئی ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام کو ہو گا۔کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108.35 روپے ہو جائے گی ۔ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 111.08 روپے ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مانچسٹر سٹی نے لگاتار چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا