xfirdous 1.jpg.pagespeed.ic .GfPqKGNtrG

قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک ہو کر اس وائرس کو شکست دیں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ کورونا کے بین الاقوامی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے حکومت نے عوام کے مفاد، تحفظ اور سلامتی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ ایک ہو کر اس وائرس کو شکست دیں گے۔ آج بروز اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مشکل وقت ہے، لیکن ہماری قوم ہر آزمائش میں سرخرو ہوئی ہے۔ وزیراعظم کورونا وائرس کے تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عوام لازمی عمل کریں۔معاشی طور پر مستحکم اور شعبہ طب میں بہتر نتائج رکھنے والی اقوام نے بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا