Untitled 1 401

وزیرِ اعظم عمران خان کا پیرا پلیجک سینٹر حیات آباد پشاور کا دورہ

ویب ڈیسک (پشاور):وزیرِ اعظم عمران خان کا پیرا پلیجک سینٹر حیات آباد پشاور کا دورہ، وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید، معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور صوبائی وزیرِ صحت تیمور سلیم جھگڑا بھی دورے کے دوران وزیرِ اعظم کے ہمراہ.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور

100 بستروں پر مشتمل اس سینٹر میں پورے پاکستان سے آئے مریضوں کا جامع جسمانی بحالی پروگرام کے تحت علاج کیا جاتا ہے، دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ہسپتال میں معذور افراد کی بحالی کیلئے تمام تر مددگار آلات خود تیار کئے جاتے ہیں، اسکے علاوہ رواں ماہ میں تیار ہونے کے بعد ہسپتال کی نئی عمارت انتظامیہ کے حوالے کر دی جائے گی جس سے مجموعی طور پر بستروں کی تعداد 100 سے بڑھ کر 150 ہو جائے گی.

مزید پڑھیں:  لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، ان کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات بھی کی.