saudi 1

سعودی عرب میں مدت ملازمت پوری ہونے پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سبکدوش

ویب ڈیسک : سعودی عرب میں مدت ملازمت پوری ہونے پر پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سبکدوش ہوگئے، انہوں نے سعودی عرب میں مقیم ہم وطنوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ میرے لئے بہت ہی عمدہ اور عظیم مرحلہ تھا، میں نے ایسی سرزمین پر خدمات سرانجام دیں جو پاکستان کے لئے خاص اہمیت کی حامل ہے اور جہاں سب سے زیادہ پاکستانی مقیم ہیں۔ 

سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب میں ملازمت کے دوران پاک سعودی تعلقات کو آگے بڑھانے کی بھرپور کوشش کی اور کووڈ 19 جیسی مہلک وبا کے دوران اپنے سفارتی افسران کے ساتھ ملکر مشکلات کے حل کے لئے کام کیا اور اپنی کیمونٹی کی بہتری اور ترقی کے لئے توجہ دی، انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے جس طرح پاکستانی ورکرز کا خیال رکھا اور اب مفت کورونا ویکسین فراہم کی جا رہی ہے اس پر سعودی قیادت کا شکر گزار ہوں. 

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم
مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف

راجہ علی اعجاز نے کہا کہ نئے آنے والے سفیر جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کی قیادت میں پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور کیمونٹی کے مفادات مزید محفوظ ہونگے، میرا ریاض میں قیام بہت ہی اچھا رہا اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک یادگار وقت گزرا جسے کبھی فراموش نہیں کر پاؤے گے۔