44444444

کوروناکی بگڑتی صورتحال،پاکستان نےبھارت کومددکی پیشکش کردی

ویب ڈیسک(اسلام آباد) بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر پاکستان نےبھارت کومدد کی پیش کش کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق مدد کی پیشکش جذبہ خیر سگالی کےتحت کی گئی ہے، پاکستان نے بھارت کوریلیف سپورٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔

حکومت پاکستان نے بھارت کو وینٹی لیٹرز، بی آئی پی اے پی، ڈیجٹل ایکسرے مشینز اور دیگر متعلقہ آئٹم دینے کی پیشکش کی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں ججز تقرر ی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو مدد کی پیشکش جذبہ خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی، مثبت جواب آتا ہے تو ان سے بیٹھ کر معاملات طے کرلیں گے تاکہ انہیں جلد از جلد مدد پہنچائی جاسکے، وینٹی لیٹرز، ایکسرے مشین، ماسک اور جو ہو پایا مدد دیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں خون کی ہولی جاری، 18 بچوں سمیت مزید 86 فلسطینی شہید

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بھی چیلنجز درپیش ہیں، وزیراعظم نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے، قوم نے تعاون کیا تو جیسے پہلے حالات پر قابو پایا اس بار بھی مقابلہ کرپائیں گے۔