Imran Khan final 696x392 4

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لےگی۔

وفاقی کابینہ کورونا کی صورتحال، ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی اور کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور و خوص کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ممنوعہ بورکے لائسنس سےمتعلق وفاقی وزارت داخلہ کی سمری پرغور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:بی آر ٹی بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانہ لگے گا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اورسعودی عرب کے ترقیاتی فنڈز کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے گی اس کے علاوہ پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اراکین کو گردشی قرضے کے پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  چترال :بارات کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 7افراد زخمی

کابینہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری ایجنڈا میں شامل ہے۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔