6156994906 fae958da24 b

کوہاٹ:کے ڈی اے میں 7 روز کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

ویب ڈیسک (کوہاٹ)کوہاٹ کے ڈی اے میں 7 روز کیلئےمکمل لاک ڈاؤن عائد کردیاگیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن پر آج سے عملدرآمد شروع کردیاگیا جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مردان :موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ علاقے میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔آج سے سات روز تک برقرار رہنے والی لاک ڈاؤن کے سلسلے میں عوام بھی مقامی پولیس اور انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، واٹر سپلائی سکیم کیخلاف ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ایس او پیز کی عملداری اور احتیاط سے ہی کورونا کے پھیلاؤ کا تدارک یقینی بنایا جاسکتا ہے اسلئے لوگ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے یا ٹھہرنے سے اجتناب کریں۔