imran khan 38

وزیراعظم کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں کم آمدنی والے طبقے کے لئے کم لاگت گھروں کی فراہمی کے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے اجلاس

ویب ڈیسک (لاہور): وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں کم آمدنی والے طبقے کے لئے کم لاگت گھروں کی فراہمی کے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے اجلاس، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، صوبائی وزیر برائے خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور سینیئر افسران اجلاس میں شریک تھے۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

اجلاس میں پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کو سبسڈیز، بینک فنانسنگ اور افرادی قوت کی فراہمی میں معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں، شرکاء کو عوام کی گھروں کی ضروریات، عید کے بعد بیلٹنگ کا آغاز، اور گھروں کی تعمیر میں نجی شعبے کے اشتراک پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، نجی شعبے کے گھروں کی تعمیر میں شرکت کے ضمن میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ہاؤسنگ رولز کی منظوری سے نجی شعبے کی گھروں کی تعمیر میں حوصلہ افزاء شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی جانب سے مجوزہ سائٹس کو سراہا، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت صوبہ پنجاب میں گھروں کی تعمیر کے منصوبوں میں بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا