.jpg

پشاور:خیبرپختونخوامیں مسیحاوں پرکورونا کےوارجاری، ایک اورڈاکٹرشہید

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا میں مسیحاوں پر کورونا کےوارجاری ،کورونا سے ڈاکٹر علی اکبر انتقال کرگئے۔وہ ڈی ایچ کیواسپتال مٹہ سوات میں بطور سینئر میڈیکل آفیسر تعینات تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعلی اکبر 2 ہفتوں سے کلثوم انڑنیشنل ہسپتال اسلام اباد کے کورونا آئی سی یو میں زیرعلاج تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ

پروونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن کاکہنا ہےکہ صوبےمیں کورونا سےجاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 66 تک جاپہنچی ہے۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار

ڈاکٹر علی اکبر کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ انکے آبائی گاوں باز خیلہ تحصیل مٹہ میں ادا کی جائے گی۔