rain 660x400 1200x628 1280x720 2

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، لاہور میں آج بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی،تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہےگا۔تاہم خطۂ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال ، بہاولپور اور لاہورمیں آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گاتاہم چترال، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، بنوں، وزیرستان اور کرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔ مٹھی، نوابشاہ، سکھر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

آج ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں مٹھی، چھور 42، شہید بینظیر آباد، تربت 41 ڈگری سینٹی گریڈ،دین، دادو، لسبیلہ، میر پورخاص، لاڑکانہ، موہنجوداڑو اور پڈ عیدن میں 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: صوبائی وزیر ارشد ایوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ملتوی

اسلام آباد 18، لاہور 25، کراچی 27، پشاور 19، کوئٹہ 12، گلگت 11 ڈگری سینٹی گریڈ،مظفر آباد 18، مری 13، فیصل آباد 26، ملتان 25، سری نگر 10، جموں 21 ،لہہ 03، پلوامہ 11، اننت ناگ 10، شوپیاں 12، بارہ مولہ 10ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔