coronavirus topic header 1024

پاکستان میں کورونا سےمزید 120اموات، 4109 نئے کیسزرپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)جان لیوا وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 120 اموات ہوئیں ہیں جبکہ 4 ہزار 109 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 797 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں 48 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد رہی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 82 ہزار 731 ہے اور 7 لاکھ 52 ہزار 712 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور

سرکاری پورٹل کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 951 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 722، خیبرپختونخوا 3 ہزار 562، اسلام آباد 706، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 246 اور آزاد کشمیر میں 503 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 684، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 150، پنجاب 3 لاکھ 16 ہزار 334، سندھ 2 لاکھ 90 ہزار 756، بلوچستان 23 ہزار 186، آزاد کشمیر 17 ہزار 763 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 367 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔