2177624 arifalvimehmoodabbas 1620892131 448 640x480 1

پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، صدر پاکستان

ویب ڈیسک(اسلام آباد / بیت المقدس)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطین کے صدر محمود عبّاس کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے رمضان میں قابض اسرائیلی فوج کے مسجد اقصیٰ پر متشدد حملوں پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے خط میں فلسطین کے صدر کو لکھا ہے کہ معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر پاکستانی بہن بھائی آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔پاکستان فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد اور غیر قانونی اقدمات کی پر زور مذمت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ

صدرِ پاکستان نے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اِنسانی اقدار کے خلاف ہیں۔ان کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز نجی شعبے کو دینے کے لئے منصوبے کا آغاز

صدر عارف علوی نے مزید کہا ہے کہ فلسطین کے حقوق کیلئے عالمی برادری کو متحرک کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت کا فلسطینی صدر کے نام خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔