Untitled 1 494

16 مئی سے صوبہ میں تمام ٹرانسپورٹ بحال، مارکیٹس اور کمرشل سرگرمیاں شام 8 بجے کے بعد بند ہو گی

ویب ڈیسک(پشاور)ایس او پیز کے تحت تمام سرکاری دفاتر 17 مئی پیر سے کھول دئیے جائینگے محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبہ میں تمام ٹرانسپورٹ 16 مئی سےبحال کر دی جائے گی اورمارکیٹس ، کمرشل سرگرمیاں 17 مئی شام 8 بجے کے بعد بند ہونگی۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پرانے ہیں، انکوائری جاری ہے، فیصل ترکئی

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈ یسن کی دکانیں،پٹرول پمپس، دودھ دہی کی دکانیں،تندور،میڈیکل سروسز اور ہوٹل اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے پر پابندی نہیں ہوگی جبکہ ریسٹورینٹس اور ہوٹل میں انڈر ڈور اور آوٹ ڈور سروس پر پابندی بر قراررہیگی صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے

اعلامیہ میں عوامی مقامات پر ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔