01 1 26 1280x720 1

اداکارہ علیزےشاہ نےگلوکاری کےمیدان میں قدم رکھ دیا

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کے ڈرامہ سیریل عہد وفا میں دعا نامی لڑکی کا کرادار ادا کرنے والی معروف اداکارہ علیزے شاہ نےگلوکاری کےمیدان میں قدم رکھ دیا ۔

علیزے شاہ کا پہلاریلیز ہونےوالا گانا ”بدنامیاں“ مداحوں میں خوب پسندکیاجارہا ہے۔

علیزے شاہ نے اپنے پہلے گانے کےحوالے سےکہا کہ اُنہیں اُمید ہے کہ اداکاری کی طرح اُن کی گلوکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جائے گا۔

دوسری جانب گلوکار ساحر علی بگا نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عید کے خوشیوں بھرے تہوار پر لوگ گانے ’بدنامیاں‘ کو خوب پسند کریں گے۔

ساحرعلی بگا نےکہا کہ یہ گانا مداح پسند کریں گےکیونکہ اُنہوں نے ہمیشہ ہی ہمارے کام کو بہت سراہا ہے۔

واضح رہے اداکارہ علیزے شاہ نےعید کےتیسرے دن گلوکارساحرعلی بگاکےساتھ مل کر”بدنامیاں“ کےعنوان سےاپنا پہلا گاناریلیز کردیا جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔گانے کی جبکہ گانے کی شاعری عمران رضا نے ترتیب دی ہےجبکہ کمپوزنگ ساحر علی بگا نے کی ہے۔