Noor Ul Haq Qadri

سعودی حکومت نے کرونا احتیاطی تدابیر کے تحت حج کیلئےعازمین کی تعداد مقرر کردی

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ سعودی حکومت نے کرونا احتیاطی تدابیر کے تحت حج 2021 کیلئے 60 ہزار عازمین حج کی تعداد مقرر کر دی،15 ہزار حجاج لوکل جبکہ 45 ہزار حجاج باقی ملکوں سے حج 2021 کی سعادت حاصل کرینگے،امید ہے کہ 45 ہزار میں سے پاکستانی حجاج کو بھی کوٹہ ملے گا،سعودی حکومت نے اعلان کے ساتھ 9 صفحات پر مشتمل احتیاطی تدابیر اور شرائط جاری کی ہیں،عمر کی حد 18 تا 60 سال، حج کیلئے مطلوبہ جسمانی صحت کا سرٹیکفیٹ لازمی ہو گا،حج 2021 کے خواہشمند عازمین ہدایات کے مطابق اپنی تیاری جاری رکھیں،مستند کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ اور PCR کا نیگٹو ٹیسٹ لازمی ہو گا،پاکستان نے سعودی حکومت سے چینی ویکسین کو قبول کرنے کی درخواست کی ہے.

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اورادائیگی کی مدت کم کرنےکامطالبہ