2207108 specialassistanttochiefministerkpforscienceandinformationtechnologykamranbangash 1587864272

اساتذہ کرام ہمارے لئے قابل قدر اور قوم کے معمار ہیں۔ کامران بنگش

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلیٰ کے معاون خصوص کامران بنگش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اساتذہ کرام ہمارے لئے قابل قدر اور قوم کے معمار ہیں،پر امن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام پر تشدد کا سن کر انتہائی دکھ ہوا، وزیراعلی محمود خان نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی،

مزید پڑھیں:  عمران خان کی زندگی کو جیل میں خطرہ لاحق ہے ،شیر افضل مروت

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے مزید کہا کہ احتجاجی ملازمین اور اساتذہ کرام کے جائز مطالبات سننے اور حل کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں، جامعات کو مالی اور انتظامی طور پر مشکلات سے نکالنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ