881958 9530663 corona vaccination updates

خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کاسلسلہ جاری

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں شہریوں کی کورونا سے بچائو ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، مجموعی طور پردو لاکھ2 70ہزار162 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 61 ہزار985 ہیلتھ ورکرز کو سائنو فارم کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے،44 ہزار830 ہیلتھ ورکرز کوسائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی ہے،10 ہزار57 ہیلتھ ورکرز کو سائنو وک کی پہلی اور
1292ہیلتھ ورکرز کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی جاچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں

2 لاکھ51 ہزار837 بزرگ افراد کو سائنو فارم کی پہلی ،ایک لاکھ 80ہزار574 بزرگ افراد دوسری خوراک سے مستفید ہوئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق 17 ہزار357 بزرگ افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے،2 لاکھ 91ہزار473 بزرگ افراد کو سائنو وک کی پہلی اور26 ہزار109 بزرگ افراد کو سائنو وک کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔اس کے علاوہ2 ہزار902 ہیلتھ ورکرز کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہےاور1لاکھ16 ہزار540 بزرگ افراد کو بھی اسٹرازینیکا کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  گوشت کا معیار جانچنے کیلئے لیبارٹری کا قیام لائق تحسین قرار