Untitled 1 601

خیبر پختونخوا میں خوراک کے گوداموں کا نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا میں خوراک کے گوداموں کا نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ، محکمہ خوراک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ڈیجیٹائزیشن کا بھی فیصلہ، وزیر خوراک و آئی ٹی خیبرپختونخوا عاطف خان کی زیر صدارت محکمہ خوراک خیبرپختونخوا کے اجلاس میں اہم فیصلے، فوڈ انسپکٹرز کو خوراک خصوصی طور پر آٹے کا معیار باقاعدگی سے چیک کرنے کے احکامات.

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی

مارکیٹ میں معیاری اور سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات، مارکیٹ میں چکن، گوشت، پھل، سبزی وغیرہ سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے محکمہ خوراک کے اہلکاروں کو سپیشل چیکنگ کے احکامات جاری، آٹے کا معیار چیک کرنے کے لئے فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ساتھ مل کر چیک کرنے کے احکامات.

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین

محکمہ خوراک میں جاری تمام انکوائریاں جلد سے جلد مکمل کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے بھی کی ہدایات،عاطف خان نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا۔