12121 4

وفاقی بجٹ 2021-22 کا حجم آٹھ ہزار ارب روپے سے زائد

ویب ڈیسک (اسلام آباد): مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ کا حجم آٹھ ہزار ارب روپے سے زائد ہے، سود کی مد میں ادائیگیوں کے لیے 3105 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، دفاع کے لیے 1330 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5829 ارب روپے رکھنے کی تجویز، برآمدات کا ہدف 26 ارب 80 کروڑ ڈالررکھنے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں:  تحفظ آئین تحریک نے کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

ذرائع نے مزید کہا کہ مالی سال 2021.22 کے لیے درآمدات کا ہدف 55 ارب 30 کروڑ ڈالر کا ہوگا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف دو ارب 30 کروڑ ڈالررکھنے کی تجویز، ترسیلات زر کا ہدف 31 ارب 30 کروڑ ڈالرمقرر ہوسکتا ہے، گرانٹس کی مد میں 994 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، سبسڈیز کی مد میں 501 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز، وفاقی بجٹ میں جی ڈی پی کا ہدف 4.8 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں:  یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا اور چینی کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے زیادہ

بجٹ مالی سال 2021.22، افراط زرکا ہدف آٹھ فیصد رکھنے کی تجویز، صنعتی شعبہ کی ترقی کا ہدف 6.8 فیصد رکھنےکی تجویز، مینوفیکچرنگ شعبہ کی ترقی کا ہدف 6.2 فیصد رکھنے کی تجویز، مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف سولہ فیصد رکھنے کی تجویز، نیشنل سیونگز کا ہدف 15.3 فیصد رکھنے کی تجویز ہے۔