5dafc583ae6f5

پشاور:خیبرپختونخواکابجٹ متوازن یاسرپلس نہیں بلکہ خسارے کابجٹ ہے،اکرم خان درانی

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوااسمبلی اجلاس میں قائدحذب اختلاف اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا بجٹ متوازن یا سرپلس نہیں بلکہ خسارے کا بجٹ ہے۔

اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 152ارب روپے ایسے دیکھائے گئے ہیں،جو ابھی تک ملے ہی نہیں ہیں۔وفاق کے قابل تقسیم محاصل میں 61ارب روپے صوبے کو کم دئیے گئےہیں،مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہیں بڑھائی گئی ہیں،حکومتی حلقوں کو20،20کروڑ روپے اپوزیشن کوکوئی فنڈ نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع
مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں وزیراعلی ہے،نہ وزیر خزانہ،ہم اپنی تقاریر کس کے سامنے کریں۔