Untitled 1 621

پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت

ویب ڈیسک(اسلام آباد): پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت، مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی سلامتی کونسل کے سیکریٹریوں کے اجلاس میں شرکت، مشیر برائے قومی سلامتی نے اپنی تقریر میں علاقائی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کیا، اجلاس میں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار پر پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا، اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے قومی سلامتی کے مشیروں کے مشترکہ پروٹوکول پر دستخط ہوئے، قومی سلامتی کے مشیر نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سے دوطرفہ ملاقات کی، روسی ہم منصب نے ڈاکٹر معید یوسف کو ماسکو کے دورے کے لئے خصوصی دعوت دی، قومی سلامتی کے مشیر نے بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوول سے ملاقات نہیں کی.

مزید پڑھیں:  معاشی صورتحال میں بہتری اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، شہباز شریف