voting

آذادکشمیر انتخابات:مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں پولنگ کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک ( مانسہرہ/ ایبٹ آباد)مانسہرہ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 45 وادی 6 خیبر پختون خواہ پر پولنگ کا سلسلہ جاری ہے، ایل اے 45 وادی 6 کا حلقہ انتخاب پورے کے پی کے پر پھیلا پوا ہے۔

چار امیدوار اس نسشت پر مدمقابل ہیں جن میں تحریک انصاف کے عبدالماجد خان جماعت اسلامی کے نورالبار حبکہ دو آزاد امیدواروں میں عبدالناصر خان اور مشتاق احمد شامل ہیں۔ اس نشست پر ک7700_رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ہے جن میں3990مرد جبکہ3008خواتین ووٹر ہیں۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان

تفصیلات کے مطابق 41 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن 7مردوں اور 9 خواتین کے لئے پمختص ہیں جبکہ 25 مرد خوتین کے مشترکہ پولینگ اسٹیشن قائم ہیں۔

پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوچکا ہے تاہم ووٹروں کی آمد کا سلسلہ سست روی کا شکار ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند

دوسری جانب ایبٹ آباد کشمیر الیکشن ایل 39 جموں 6 کی پولنگ کا سلسلہ شروع سلسلہ جاری ہے۔

پولنگ عملہ حاضر لیکن ووٹر کوئی نہیں ہیں، ایل اے 39 میں 280 ووٹ رجسٹر ہیں لیکن تاحال ایک ووٹ بھی کاسٹ نہ ہوسکا۔

پولیس کی بھاری نفری بھی تعنیات ہے۔