لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے خلاف گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔
اس دوران آل شاپ کیپرز یونین کی کال پر ضلع کے تمام کاروباری و تجارتی مراکز و دکانیں بند اور مکمل شٹر ڈاؤن رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرینڈ جرگہ مروت قومی جرگے کی درخواست پر منعقد کیا گیا۔ جرگہ میں ضلع بھر کے تمام سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے شرکت کرنے کا اعلان کیا گیا۔
سپریم کمانڈر مروت قومی جرگہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال بہتر بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع لکی مروت میں فوجی آپریشن کسی طور پر قبول نہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت