SECTION 144 on swimming

چارسدہ کے دریاؤں میں نہانے پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافظ کردی

ویب ڈیسک (چارسدہ): ڈی سی چارسدہ کے مطابق چارسدہ کے دریائے کابل، سوات سمیت دیگر دریاؤں میں نہانے پر ضلعی انتظامیہ چارسدہ نے دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی، دریاؤں میں نہانے کے ساتھ ساتھ کشتی رانی اور مچھلی کے شکار پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، واضح رہے کہ چارسدہ کے مختلف دریاؤں میں گزشتہ چند دنوں کے دوران متعدد قیمتی جانیں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات