5be18692a4e09

ملکی سلامتی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر اعلی سطحی اجلاس میں اھم فیصلے

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی ٰسطح کا اجلاس،ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا، سول اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت.

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سلامتی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر غور،اجلاس میں بارڈر مینجمنٹ اور افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال کا بھی جائزہ،خطے کی مجموعی صورتحال اور قیام امن کیلئے پاکستان کے موثر کردار پر بھی بات چیت.

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے تین اجلاس ہووے، ذرائع کے مطابق اجلاسوں میں قومی سلامتی و ملکی سیکیورٹی اور قومی امور کا جائزہ لیا گیا،پہلے اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت شریک ،قومی امور پر مشاورت.

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجا ب عثمان بزدار سمیت دیگر حکام بھی شریک ،اجلاس میں وزیر خارجہ، وزیر داخلہ،اور دیگر سینئیروزراء کی شرکت.

ذرائع کے مطابق اجلاس میں علاقائی اور عالمی، داخلی سیکیورٹی ،اور درپیش خطرات پر بریفنگ،اجلاس میں خطے کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر اور افغان ایشو پر غور،اجلاس میں ایل او سی،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں بارڈر کی صورتحال،افغانستان سے جڑے امور کا جائزہ لیا گیا.

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان میں قیام امن، فریقین کے روابط اور پاکستان کی ترجیحات پر بھی غور کیا گیا،
وزیر خارجہ وزیر اطلاعات، وزیر انسانی حقوق اور وزیر داخلہ پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی قائم،خصوصی کمیٹی کا اجلاس پہلا باضابطہ کل صبح وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا ،اجلاس میں افغانستان کی صورتحال ،حکومتی ترجیحات و ملکی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا.