noor-muqadam

نورمقدم کیس میں تھراپی سنٹر کے مالک اور 6 ملازمین گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک): سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس کی تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے، تھراپی کلینک کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت 6 ملازمین گرفتار کرلیے گئے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے تھراپی کلینک کے مالک ڈاکٹر طاہر سمیت 6 ملازمین گرفتار ہوئے ہیں، تمام افراد کو نور قتل کیس میں شواہد چھپانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔گرفتار افراد میں تھراپی سینٹر کے زخمی ملازم محمد امجد بھی شامل ہیں جسے ملزم ظاہر جعفر نے مبینہ طور پر چھری مار کر زخمی کیا تھا۔پولیس محمد امجد کا گزشتہ ہفتے بیان ریکارڈ کرچکی ہے اور زخمی ہونے کی وجہ سے پولیس نے امجد کی گرفتاری کو التوا میں رکھا تھا۔اس ضمن میں ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان نے ظاہر جعفر کے والدین سے مل کر شواہد چھپانے کی کوشش کی۔گزشتہ روز ملزم کے مالی جان محمد کا بیان سامنے آیا جس میں مالی نے بھی نورمقدم کے چھلانگ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قتل سے پہلے نور مقدم کی چیخیں سنائی دے رہی تھی۔ گرفتار چھ افراد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور