Rocket attacks on Kabul

کابل پر پھر راکٹ حملے ،امریکی فوج کا تبصرے سے انکار

ویب ڈیسک (کابل)اطلاعات کے مطابق آج پیر کوصبح کے وقت کابل پر راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔

عینی شاہدین نےبتایاکہ راکٹ سلیم کارواں کےعلاقے میں گرےجس کےبعد فائرنگ شروع کردی گئی لیکن یہ واضح نہیں ہوسکاکہ راکٹ کس نےفائرکیےاورگولیاں کس نےچلائیں۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف

ایک عینی شاہد نےنام ظاہرنہ کرنےکی شرط پرایسوسی ایٹڈ پریس کوبتایا کہ اس نےتین دھماکےسنے۔

عینی شاہدین نےبتایا کہ راکٹ لگنےکےبعد لوگ علاقےسےبھاگ گئےان تازہ حملوں میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہےجبکہ امریکی حکام نےاس پرتبصرہ کرنےسےانکارکردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

دوسری طرف ان سب کےباوجود کابل کےحامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے امریکی فوجیوں کا انخلا جاری ہے۔

ادھرایک افغان عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ روزکابل کےایک مکان پرراکٹ حملےمیں تین بچےمارے گئےتھے۔