umar-shairf-dead-body

عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ،جرمنی میں نمازجنازہ

ویب ڈیسک: نیورمبرگ بلدیہ نے دو روز قبل اسپتال میں انتقال کر جانے والے پاکستان کے کامیڈی کنگ اداکار عمر شریف کا سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے بعد عمر شریف کی میت اسپتال سے اہلیہ اور سفارتی عملے کے حوالے کر دی گئی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی کمیونٹی اور سفارتی عملہ میت کے غسل اور کفن میں مصروف ہے،

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب

مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ترکش مسجد نیورمبرگ میں عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔پاکستانی اور دیگر ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد عمر شریف کی نماز جنازہ کے لیے موجود ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عمر شریف کی میت کی پاکستان روانگی کے لیے ابھی تک کنفرمیشن نہیں ہو سکی ہے، میت کی روانگی کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اگر آج ممکن نہ ہوا تو میت کو کل پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ