کورونا وائرس کیسے پھیلا

کورونا وائرس کیسے پھیلا ؟ نیا نظریہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک :کورونا وائرس کیسے پھیلا؟اس حوالے سےاب تک کوئی یقینی جواب سامنےنہیں آسکا،لیکن ایک نیاخیال سامنے آگیاہےجس کےمطابق عالمی وبا شروع ہونےسےایک دہائی قبل ہی چین میں کورونا کی شناخت ہوگئی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی بائیو سائنس ریسورس پروجیکٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرجوناتھن لیتھم کا کہنا تھاکہ کوویڈ19 وائرس کی بتدریج نشو نما یہ وبا پھیلنے سے 10 سال پہلے بیمار چینی کان کنوں کے جسم میں ہوئی تھی ۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس

ڈاکٹرجوناتھن لیتھم کے مطابق کان کنوں کی پراسرار بیماری کی جانچ کے لیے نمونے ووہان میں ماہرین کو تحقیق کے لیے بھیجے گئے تھے جہاں سے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا۔

ڈاکٹر جوناتھن نے بتایا کہ چینی کان کن نمونیا جیسی بیماری سے شدید بیمار ہوئے تھے، جن میں سے 3 ہلاک اور باقی 6 ماہ تک اسپتال میں زیرعلاج رہے، اس حوالے سے ایک چینی محقق نے کہا تھا کہ کان کنوں کی ہلاکت سارس جیسے وائرس سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے حوالے سے مختلف نظریات سامنےآتےرہیں جن میں سب سےمعروف خیال یہ ہےکہ کوروناوائرس ووہان کی ایک مارکیٹ سےپھیلا جہاں چمگادڑوں سمیت کئی جانوروں کو فروخت کیاجاتا ہے،اوریہ وائرس چمگادڑوں کےذریعے انسانوں میں منتقل ہوا،تاہم اس حوالےسےکوئی ثبوت سامنےنہیں آسکا ہے۔