ایف بی آر

ایف بی آر نے پراپرٹی کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کی تیاری کر لی

ویب ڈیسک :ایف بی آر نے پراپرٹی کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کی تیاریاں کر لی ہیں ۔پشاور ، ابیٹ آباد ، سمیت ملک کے 18بڑے شہروں میں پراپرٹی کی نئی ویلیو ایشن کا تعین کیا جائے گا۔

پشاور میں حیات آباد ، ڈیفنس کالونی ، گلبہار ، زریاب کالونی ، قصہ خوانی ، خیبر بازار ، پیپل منڈی ، اشرف روڈ ، ہشتنگری ، جی ٹی روڈ ، چارسدہ روڈ ، رنگ روڈ سمیت دیگر پوش علاقوں میں پراپرٹی کی نئی قیمت مارکیٹ کے مطابق مقرر کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق اگر کوئی ایریا ایف بی آر ویلیو ایشن ٹیبل میں شامل ہونے سے رہ گیا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ چیف کمشنر پرہو گی۔