قیمتیں کنٹرول

قیمتیں کنٹرول کرنے کاٹاسک ڈی سیزکے سپرد

ویب ڈیسک : مہنگائی کا جن قابو کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اشیائے خوردونوش کی پرچون اور تھوک قیمتوں میں تفاوت ختم کرنے کی ہدایت کردی ۔

ذرائع کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنر زکو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے جس کی اصل وجہ سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد نہ کیا جانا ہے تمام ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے اضلاع میں ہر دکاندار کے پاس نرخ نامہ آویزاں کرنا یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور

اسی طرح تمام اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرچون اور تھوک کے ریٹس میں تفاوت کو ختم کریں اور مارکیٹ میں اشیا ئے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں ۔

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور

صوبائی حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنر زکو خود اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔