امریکی نوجوان گرفتار

امریکی نوجوان داعش کے لئے کمپیوٹر کوڈ بنانے کا مجرم قرار

ویب ڈیسک:امریکا میں ایک وفاقی جیوری نے ریاست ایلی نوائے کے ایک شخص کوداعش کے پروپیگنڈا کے لیے ایک کمپیوٹراسکرپٹ بنانے کے الزام میں قصور وار قرار دے دیا ہے۔ اس کوڈ کا مقصد سخت گیر جنگجو گروپ کے آن لائن پروپیگنڈا کی تشہیر میں مدد دینا تھا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شکاگو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ تھامس اوسادزنسکی نے ایک کمپیوٹر اسکرپٹ ڈیزائن کیا تھا۔ اس کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ اس سے داعش کےلیے آن لائن پوسٹ کیےگئے اپنے مواد کو دوبارہ پیش کرنا آسان ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پوپ فرانسس کے دورہ انڈونیشیا پر دھمکیاں دینے والے گرفتار

یہ بھی پڑھیں:کورونا کے باعث 20 فیصد امریکی جمع پونجی سے محروم

اس نوجوان نے 2019 میں اپنا اسکرپٹ اور ہدایات شیئر کی تھیں کہ اسے وہ افراد کیسے استعمال کرسکتے ہیں، جن کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ وہ داعش کے حامی اور اس کے معاون میڈیا گروپوں کے ارکان ہیں مگر یہ تمام افراد امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی)کے خفیہ ایجنٹ نکلے تھے۔اوسادزنسکی کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم کو مادی معاونت اور وسائل فراہم کرنے کی کوشش کا الزام ثابت ہونے پرزیادہ سے زیادہ 20 سال تک قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدر کا بیٹا ہنٹر بائیڈن بھی ٹیکس چوری میں ملوث نکلا