دمشق میں دھماکے

دمشق میں فوجی بس میں دھماکے، 13 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک فوجی بس میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 13 فوجی اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب فوجیوں سے بھری بس ایک پل کے اوپر سے گزر رہی تھی،  دھماکوں کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، بس میں سوار 13 فوجی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، شامی فوج کی انجینئرز یونٹ نے ایک بم کو ناکارہ بنا دیا۔  شام کی حکومت نے دھماکے کو دہشت گرد کارروائی قرار دے دیا۔