ایرانی گورنر

ایرانی گورنر کو حلف برداری کی تقریب میں تھپڑ پڑ گیا

ویب ڈیسک: ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے نئے گورنر کو اپنی حلف برداری کی تقریب کے دوران میں زوردار تھپڑ پڑ گیا ۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق نئے گورنرعابدین خرم سپاہِ پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ انھیں پاسداران انقلاب ہی کے ایک اور کمانڈر نے ذاتی وجوہ کی بنا پر زوردارتھپڑ رسید کیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں عابدین خرم ڈیس پر اپنے افتتاحی کلمات ادا کررہے تھے کہ اس دوران میں ماسک پہنے ایک شخص ایک طرف سے اچانک اسٹیج پر آیا اور اس نے انھیں منہ پرتھپڑ جڑ دیا۔

مزید پڑھیں:  میونخ میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب فائرنگ،مشتبہ شخص ہلاک
مزید پڑھیں:  انسداد پولیو ٹیم کو غزہ میں داخلے سے صیہونیوں نے روک دیا


عابدین خرم نے بعد میں سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حملہ آور کو نہیں جانتے اور انھوں نے اس کو معاف کردیا ہے۔ مشرقی آذربائیجان کے صوبائی دارالحکومت تبریز کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔