اداکار فیروز خان

لوگ شہرت کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، فیروز خان

ویب ڈیسک: معروف اداکار فیروز خان نے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت سے متاثر ہوکر مزار پر بیٹھنے والے نوجوان سے متعلق کہا ہے کہ آج کل لوگ شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر عظیم اللہ قریشی نامی نوجوان کی چند تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ ڈرامہ سیریل خدا اور محبت سیزن 3 کے مرکزی کردار فرہاد کی طرح محبت کی ناکامی پر ملنگ کا حلیہ  بنا کر مزار پر جابیٹھتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے لئے گیری کرسٹن بطور ہیڈ کوچ شارٹ لسٹ

 اس بارے جب فیروز خان سے اس نوجوان سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے نوجوان پر تنقید کرتے ہوئے اسے کم وقت میں شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا۔ فیروز خان نے کہاکہ ہم لوگ اب ایسے وقت سے گزررہے ہیں جہاں پر لوگ شہرت کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی