پشاور میں چینی

پشاور میں چینی 130روپے کلو

ویب ڈیسک : پشاور میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہر کے بعض علاقوں میں چینی پرچون کی سطح پر ایک سو تیس روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

۲گزشتہ روز چینی ایک سو ستائیس روپے فی کلومیں فروخت ہو رہی تھی تاہم اس کی قیمت میں مزید تین روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تاجروں کے مطابق ایک کالعدم تنظیم کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے باعث راستوں کی بندش نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔ پنجاب سے جی ٹی روڈ بند ہونے کے باعث چینی ،آٹا اور دیگر اجناس کی سپلائی میں کمی ہوئی ہے اور ڈیمانڈ پوری نہ ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافے کا ایک اور رحجان پید اہوگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور