اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جامِلے۔

اہل خانہ کے مطابق اداکار سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے. اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ مرحوم اداکار کی نماز جنازہ کل (2021-11-14) بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

سینئر اداکار سہیل اصغر پاکستانی اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے لاہور سے کریئر کا آغاز کیا۔ اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں چاند گرہن، خدا کی بستی، دکھ سکھ ، حویلی، کاجل گھر، ریزہ ریزہ، پیاس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی