ایشوریا کے پُرتعیش ریزورٹ

ایشوریا کے پُرتعیش ریزورٹ کا ایک رات کا کرایہ جان کر مداح دنگ رہ گئے

ویب ڈیسک: عیش و آرام کی کوئی سرحد نہیں، کوئی حد نہیں، یہ لا محدود ہے۔ اور جب بات کی جائے تو بگ بی کے بیٹے ابھیشیک بچن اورطویل عرصے تک دنیا کو اپنے ملکوتی حسن سے محسور کرنے والی ملکہ حسن ایشوریا رائے کی تو پھر کیا ہی کہنے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے آج کل انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں یہ سیلی بریٹی جوڑا اپنی بیٹی ارادھیہ بچن کی دسویں سالگرہ منانے کیلیے مالدیپ میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی


بیٹی کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے اس جوڑے نے مالدیب کے ساحلی مقام پرجو ریزورٹ حاصل کیا ہے اس کا ایک رات کا کرایہ 10 لاکھ بھارتی روپے( 23 لاکھ 62 ہزار پاکستانی) ہے۔ جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس شان دار ریزورٹ کی تصاویر جاری کی ہے، جس میں مختلف اقسام کے ولاز جن میں ریف واٹر پول، سن سیٹ واٹر پول، لاگون واٹر پول اور مختلف پُر تعیش خواب گاہوں پر مشتمل رہائش گاہ بھی شامل ہے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا بچن کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریزورٹس کے مختلف دیدہ زیب مقامات کی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی