برٹنی سپئیرز مداحوں نے جان

مداحوں نے جان بچائی،سب کا شکریہ،برٹنی سپئیرز

ویب ڈیسک :گزشتہ ہفتے ایک جج کی جانب سے برٹنی سپئیر زکو اپنے والد کی سرپرستی سے آزاد قرار دینے کے بعد پہلی مرتبہ گلوکارہ نے ایک تفصیلی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنی تیرہ سال کی پابندیوں سے متعلق بات کی ہے جبکہ انہوں نے اس ویڈیو میں اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو ان کی آزادی کے لئے آواز اٹھاتے رہے۔

انسٹا گرام پر جاری کی گئی ویڈیومیں گلوکارہ نے کہا کہ یہ سرپرستی ان کی ذاتی اور مالی زندگی کے بہت سے پہلوئوں کو کنٹرول کرتی تھی اور میںایک بار پھر اپناڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے اور اسے پاس رکھنے جیسے کام کرنے کے قابل ہونے پرشکر گزار ہوں۔ گلوکارہ نے اپنے مداحوں کی زیرقیادت #FreeBritney موومنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔سپیئرز نے کہا، "تم لوگ چٹان ہو۔ "میری آواز بہت دیر تک خاموش تھی اور دھمکی دی گئی تھی اور میں بولنے اور کچھ کہنے کے قابل نہیں تھی آپ لوگوں نے میری جان بچائی۔