بڑے سائز بینرز ہٹانے کا حکم

نوشہرہ: بڑے سائز کے بینرز اور پینافلیکس ہٹانے کا حکم

ویب ڈیسک: بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے نوٹس لیتے ہوئے تمام تحصیل میونسپل آفیسرز کو بڑے سائز کے بینرز اور پینافلیکس فوراً ہٹانے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسربرائے بلدیاتی انتخابات ضلع نوشہرہ علی عبداللہ خالد (ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد سندھ) نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نوشہرہ کو تحریری مراسلے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی تھی کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کیجانب سے ضابطہ اخلاق کے سیکشن 21کیخلاف ورزی کرکے بڑے سائز کے بینرزاور پینافلیکس جگہ جگہ نصب کئے جس پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے تمام تحصیل میونسپل آفیسرز کو بڑے سائز کے بینرز اور پینافلیکس فوراً ہٹانے کا حکم دیا اور رپورٹ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر،ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نوشہرہ کو بھجوانے کے احکامات دیئے ۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی

انہوں نے تمام امیدواروں پر واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور نگرانی کیلئے علی عبداللہ خالد(ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد سندھ) کی سربراہی میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جس نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ امیدوار کیخلاف الیکشن ترمیمی ایکٹ 2017ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تحصیل میونسپل آفیسر پبی اخلاق حسین اور تحصیل میونسپل آفیسرجہانگیرہ عادل حسین نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے بڑے سائز کے بینرز اور پینافلیکس ہٹادیئے۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان