بجلی سے چلنے والی آٹا مشینوں

پن چکیوں کا عہد تمام،بجلی سے چلنے والی آٹا مشینوں نے جگہ لے لی

ویب ڈیسک : لوئر دیر میں صدیوں سے قائم پانی سے چلنے والی پن چکیوں کا دور اختتام پزیر ہواضلع میں پانی سے چلنے والی پن چکیوں کی تعداد نہ ہونے کی برابرہے پانی سے چلنے والے پن چکیوں کا جگہ بجلی سے چلنے والی آٹا مشینوں نے لے لی ہے۔

ایک صدی قبل ضلع دیر لوئر دیر میں پانی سے چلنے والی پن چکیوں کا دور دورہ تھا تقریبا پچاس سا ٹھ سال قبل بھی پانی سے چلنے والی پن چکیوں کا رواج تھا اس وقت ضلع دیر میں بجلی سے چلنے والی آٹا مشین کا تصور بھی نہیں تھا گندم ، مکئی کے دانے پیسنے کے لئے ضلع دیر کے مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں پن چکیاں تھیں جوکہ ندی نالیوں کے پانی کو واٹر چینل کے ذریعے اونچے مقام سے پرنالہ کے ذریعے چھوڑ کرتیزبہا ئوسے پن چکیوں کو چلا یا جاتا جس پر کوئی خرچہ بھی نہیں آتا۔ عوام گندم ، مکئی کے دانے پسوانے کے لئے دور دراز علاقوں سے ان پن چکیوں کارخ کرتے تھے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

پشتو کی ضرب المثل ہے کہ( جرندہ کہ دہ پلار دہ خو پہ وار دا) اس لئے جو لوگ پن چکی کو پہلے پہنچ جاتے تو ان کا پہلے نمبر ہوتا جبکہ باقی لوگ اپنی باری کا انتظار کرتے تھے پن چکیوں کا آٹا مزیداراور لذیذ ہوتا اور لوگ اسے بہت پسند کرتے تھے اور اس سے روٹی بھی اچھی پک جاتی تھی تاہم وقت گزرنے کے ساتھ بارشوں کی کمی سے ندی نالیوں میں پانی کی نا یابی ، بجلی سے چلنے والی آٹا مشینوں کے قیام ،جدت پسندی اور سہل آسانی کیوجہ سے پانی سے چلنے والی پن چکیوں کا صدیوں سے قا ئم رواج دم توڑ گیا اور اب لوئر دیر میں پانی سے چلنے والی پن چکیاں خال خال نظر آتی ہے اور یو ں ضلع دیر میں صدیوں سے قائم پانی کی چکیوں کا تا ریخی اور یادگار عہد تمام ہوگیا ۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا