حمزہ شہباز گانا گانے کی ویڈیو

‘سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں’

ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں اُن کے ماموں اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے گلوکاری شروع کردی۔


مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں تقریب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
حمزہ شہباز نے لاہور میں ہونے والی تقریب میں ‘سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں’ گانا گنگنایا۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے حمزہ شہباز کو خوب داد دی جبکہ جنید صفدر کی والدہ اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی اُن کے ساتھ بیٹھی تھیں۔

یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا. اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں جبکہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہونا طے پائی ہے۔