وزیراعظم دورہ پشاور سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا

ویب ڈیسک: ریجنل الیکشن کمشنر پشاور نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔

ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے اپنے مراسلے میں وزیراعظم عمران خان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ریجنل کمشنر سعید احمد خان کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خبریں ہیں آپ پاکستان کارڈلانچ کرنے کے لیے پشاور کا دورہ کررہے ہیں. لہٰذا آپ کو مشورہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دورکاایف بی آر ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ قرار

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں. پہلے مرحلے میں پشاور میں بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیا جارہا ہے، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد وزیراعظم کا متعلقہ مقام کا دورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا کیوں کہ صدرمملکت، وزیراعظم اور گورنرز انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی ڈویلپمنٹ اسکیم کے لئے متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف

الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے اور الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 233 اور 234 کے تحت کارروائی کرسکتا ہے. الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو یاد دہانی نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کو آج نیا پاکستان کارڈ کی لانچنگ کے لئے پشاور کا دورہ کرنا تھا۔