سیکرٹری پیٹرولیم عہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے سیکرٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹا دیا

ویب ڈیسک:(اسلام آباد)حکومت نے سیکرٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کو وفاقی وزیر سے اختلافات کے باعث ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

سیکرٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. سیکرٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو سیکرٹری پیٹرولیم کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔ اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید

ذرائع کے مطابق سیکرٹری پیٹرولیم کو وفاقی وزیر سے اختلافات ہونے کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا. سیکرٹری پیٹرولیم کو ہٹانے کے چھٹی کے روز اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن سے احکامات جاری کروائے گئے۔ وزیراعظم آفس سے بھی سیکرٹری پیٹرولیم کے اختلافات سامنے آئے تھے۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر