ریگی میں غیرت کے نام قتل

ریگی میں مسلسل دوسرے روز غیرت کے نام پر قتل

ریگی میں مسلسل دوسرے روز غیرت کے نام پردوخواتین سمیت 4افراد کو قتل کیا گیا ہے، گزشتہ روز ریگی کے علاقے ملازئی میں لڑکی اور لڑکے کو تعلق رکھنے کی پاداش میں قتل کیا گیا تو اس سے ایک روز قبل ریگی کے ہی علاقے علی محمد بانڈہ میں بھی مسماة(م) اور اسکے چچازاد احمد اللہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا جن کی خفیہ طور پر تدفین کی جارہی تھی تاہم پولیس نے پہنچ کر نعشیں تحویل میں لیکر ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے تھے۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا