سیٹیزن پورٹل نے زمینی تنازعہ حل

سیٹیزن پورٹل نے قیام پاکستان سے قبل کا زمینی تنازعہ حل کردیا

سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لے لیا جس کے بعد زمینی تنازعہ حل ہوگیا۔سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا ازالہ ہوگیا وزیراعظم کے فوری نوٹس نے دس دہائی پرانا زمینی تنازعہ حل کردیا اور شکایت کرنے والے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔رپورٹ کے مطابق سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے بتایا کہ دادی کی زمین نہ ملنے پر سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی، جس پر فوری ایکشن لیا گیا اور محکمہ ریونیو خوشاب نے زمین کا انتقال کرکے ہمارے نام منتقل کردی۔

مزید پڑھیں:  کاربن کریڈٹ صوبے کا حق ،قبضہ قبول نہیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

سابق فیڈرل سیکرٹری احسن ملک نے سیٹیزن پورٹل پر فوری شنوائی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا دی کہ ملک وزیراعطم عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے۔یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 55ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا تھا، یہ شکایات جولائی تا دسمبر دو ہزار بیس میں دائر کی گئیں تھیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔خیال رہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، 15لاکھ شہریوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل پراظہار خیال کیا اور لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں:  ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی،آرمی چیف