کنول آفتاب کی رخصتی

کنول آفتاب پیا دیس سدھار گئیں

گزشتہ سال معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر کے ساتھ نکاح کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب کی رخصتی ہوگئی۔

ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی بارات کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

کنول آفتاب نے اپنی بارات کے دن سُرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے نیلے رنگ کا دوپٹہ پہنا، اور ساتھ ہی ساتھ خوبصورت جیولری کا انتخاب کیا ۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

ذوالقرنین حیدر نے بھی اہلیہ کے لباس سے ملتی جلتی شیروانی پہنی ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کی شادی کی تقریبات جاری

ٹک ٹاک کی اس معروف جوڑی کے لاکھوں مداح سوشل میڈیا پر ان کے لیے محبت بھرے پیغامات جاری کرتے نظر آرہے ہیں۔
مداح اپنی پسندیدہ جوڑی کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔ دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس جوڑی کا گزشتہ سال، اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہوا تھا۔